وینتانے، یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کی ساکھ بچانے کیلئے کل یہاں 2019اے ایف سی ایشیا کپ فٹ بال کوالیفائر کے پلے آف میچ میں لاؤس سے بھڑے گی جس کا ابتدائی دور میں مہم مایوس کن انداز میں اختتام ہوا تھا۔ہندوستانی ٹیم 2019اے ایف سی ایشیا کپ اور 2018فیفا عالمی کپ کی مشترکہ کوالیفکیشن مہم کے ابتدائی دور کے دوران اپنے گروپ میں نچلے پائیدان پر رہی تھی، جس سے ٹیم اس پلے آف میچ کھیل رہی ہے۔ابتدائی دور میں ہر گروپ میں نچلے پائیدان پر قابض ٹیموں اور براعظم کے کچھ دوسرے نچلی رینکنگ کے ممالک کو ان پلے آف میچوں میں کھیلنا ہوتا ہے جس سے انہیں 2019ایشیا کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔ہندوستان نے ابتدائی راؤنڈ کے 8 میچوں میں تین پوائنٹس ہی جٹائے تھے۔اب اگر انہیں ایشیا کپ کے کوالیفائر میں کھیلنے کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی بدنامی سے بچنا ہے تو انہیں اس گھریلو اور دوسری ٹیم کے میدان میں ہونے والے مقابلے میں اچھی کارکردگی کرنی ہوگی۔اس کا واپسی مرحلہ سات جون کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔چیف کوچ اسٹیفن کوسٹیٹان یہاں 21کھلاڑیوں کے ساتھ آئے ہیں کیونکہ کچھ دیگر کو زخمی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔کوچ کا کہنا ہے کہ چوٹ کی وجہ سے باہر ہوئے کھلاڑیوں میں سے 6 لاؤس کے خلاف شروع کر سکتے تھے۔